Breaking NewsSportsتازہ ترین
پولیس لائن میں کھیلوں کے مقابلے اے ڈی جی کی بھی شرکت

پولیس لائن ملتان میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں پولیس افسران و ملازمین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
گزشتہ روز ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید نے بھی حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی کے اوقات کار بھی کافی مشکل ہیں ، اس کے باوجود بھی ملتان پولیس نے کھیلوں کا انعقاد کرکے ملازمین کو صحت مند تفریح مہیاکی ہے۔
اس وقت ملتان ریجن کے اضلاع ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودہراں میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض ریجن بھر میں جبکہ سی پی او خرم شہزاد حیدر ملتان ضلع میں کھیلوں کے مقابلوں کی نگرانی اور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
کھیلوں کے انعقاد سے جوانوں میں نظم و ضبط کو بھی فروغ ملتا ہے۔
سی پی او ملتان نے انڈور کھیلوں کے مقابلوں کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔


















