Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جامعہ زکریا ملتان :شعبہ سپورٹس سائنسز کے زیر اہتمام سپورٹس میلہ

شعبہ سپورٹس سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام سپورٹس میلہ منعقد ہوا۔

سید ذیشان ہمدانی کے ہمراہ میلہ کاآغاز طلباء طالبات نے شعبہ سے کمیونٹی سنٹر تک واک کی صورت میں کیا، اور خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے طالبات نے تقاریر کیں ۔

سپورٹس میلہ کا باقاعدہ آغاز مہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری نے افتتاح کرکے کیا، اور ان کے ہمراہ مہمان اعزاز ڈاکٹر فاطمہ فاروق و مہمان معظم ڈاکٹر صالحہ ذوالفقار اور مہمان تشکر ڈاکٹر یاسر علی اور عابدہ خان نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ کی بہتری کے اقدامات اور کاوشوں کا زکر کیا ، اور ایسی سرگرمیوں کو شعبہ کی بہتری کا معیار قرار دیا۔

عالمی طور پر انسان کی صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل پر اور جسمانی سرگرمیوں کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔

سپورٹس میلہ میں ڈاکٹر فاطمہ فاروق ، ڈاکٹر صالحہ زوالفقار اور مسز عابدہ خان نے خواتین کے کھیل کا آغاز کیا۔

سید زیشان ہمدانی نے تمام مہمانوں کی آراء اور موجودہ عالمی صحت عامہ کے مسائل میں کوووڈ ۱۹ کی بدولت بچوں کی جسمانی صحت پر اثرات سے آگاہی ، اور معاشرہ میں بچوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے عمل لانے کی ضرورت پر اصرار کیا او ربتایا کہ بچوں کی جسمانی سرگرمیاں ختم ہونے کے مترادف ہیں۔

عالمی ادارہ صحت اور ریسرچ ثابت کرتی ہیں کہ سائوتھ پنجاب میں ہر پانچ میں سے تین بچے عالمی جسمانی سرگرمیاں میں شامل نہ ہیں، اور عالمی معیارات کو حاصل نہ کرسکتے ہیں جو کہ ہماری حکومت او رارباب اختیار کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

بچے کو دو گھنٹے ٹی وی اور موبائل پر ۶۰ منٹ سے زیادہ نہ بیٹھنے دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button