Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

دی اسلامک پبلک ہائی سکول گلستان اشعر کالونی میں سپورٹس میلہ اختتام پذیر

دی اسلامک پبلک ہائی سکول گلستان اشعر کالونی میں
سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔
یہ ایونٹ سپورٹس گرونڈ کلمہ چوک ملتان میں منعقد ہوا۔

جس کے مہمانان خصوصی گلستان اشعر کالونی ویلفیئر ایسوسی ایٹ کے صدر ملک زوار پہیوڑ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چودھری فاروق لطیف اور کوارڈنیٹر ای۔لائبریری عدنان خان تھے۔

کرکٹ میچز میں غزالی نائٹ رائیڈر کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی، اور دوسرے نمبر پر ایٹ راکرز کی ٹیم رہی۔

رسہ کشی میں فارابی وارٹیرز کی ٹیم پہلے نمبر پررہی اور غزالی نائٹ رائیڈر کی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کر سکی۔

جونیئر کرکٹ ٹیمز میں ملتان ٹائیگرزکی ٹیم پہلے نمبر پررہی اور بلیک پینتھردوسرے نمبر پر آئی۔

بیڈمنٹن کے مقابلے میں دہم فارابی ٹیم کے عبداللہ اور ارمغان پہلی پوزیشن پر رہے۔
دوسری پوزیشن پر پری نہم سرسید کے اُسامہ اور منیب رہے۔سلو سائیکلنگ میں پہلی پوزیشن محمد سلمان، دوسری پوزیشن مبشر حامد (نہم جناح)اور تیسری پوزیشن جماعت پنجم کے جواد کے نام رہی۔

بوری ریس میں پہلی پوزیشن جماعت پنجم کے جنید، پری نہم کے عبدالکریم اور ہشتم کے محمد عثمان نے حاصل کی۔

دوسری پوزیشن جماعت پنجم کے احمد فراز،فائز اورجماعت ہشتم کے راؤ ریحان نے حاصل کی۔
تیسری پوزیشن جماعت پنجم کے عبدالسلام اور جماعت ہشتم کے حماد اور مہتاب کے نام رہی۔

ریس میں پہلی پوزیشن جماعت ہشتم کے حسیب اورجماعت دہم جناح کے سلمان خان کے نام رہی۔
دوسری پوزیشن میں جماعت پنجم کے جنید اورنہم جناح کے محسن نے حاصل کی۔
تیسری پوزیشن جماعت ہفتم کے داؤداور جماعت دہم فارابی کے محمد فاروق کے نام رہی۔

تمام پوزیشن ہولڈزمیں،پرنسپل دی اسلامک آئیڈیل پبلک ہائی سکول کے رانامحمد کاشف نعیم،کوارڈنیٹر ای۔لائبریری عدنان خان،گلستان اشعر کالونی ویلفیئر ایسوسی کے صدرملک زوار پہیوڑ اور چودھری فاروق لطیف نے انعامات تقسیم کیے۔

اساتذہ کرام جن میں چودھری محمد ساجد،راشد گل، سہیل احمد،راؤ فہیم رضا،راؤ ضیاالرحمن،محسن بشیر،قاری محمد بلال،قاری محمد عمران، عبدالرؤف، محمداکبر،مہران نذیر،ظفر حسین،چودھری حماد رضوان،محمد احمد،محمد نعمان،مبین حسن، محمدشہیر،مجیداحمدجائی،محمد ارشد گُل،مزمل اشفاق نے خصوصی شرکت کی۔

آخر میں تمام اساتذہ کرام کو یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button