زکریا یونیورسٹی : سپورٹس ٹورنامنٹ کمیٹی کے عہدیداران کا چناؤ
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی سپورٹس ٹورنامنٹ کمیٹی کی سالانہ میٹنگ یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔
جس میں سپورٹس ٹورنامنٹ کمیٹی کے عہدیداران کا چنائو متفقہ طور پر عمل میں لایا گیا۔
نتائج کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال سول لائنز کالج صدر ، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد وٹو جی سی ساہیوال نائب صدر ، حافظ خضر حیات سنٹر ل کالج ملتان نائب صدر ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود شریف فریدیہ کالج پاک پتن ممبر، پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین جی سی خانیوال ممبر ، پروفیسر عاشق حسین جی سی شجاعباد ممبر، پروفیسر محمد شاہد لغاری جی سی جتوئی ممبر، پروفیسر علی سخن ور عملدار حسین کالج ملتان ممبر منتخب ہوئے۔
سپورٹس کمیٹی کے منتخب ارکان کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت ہونے چاہیے ، تاکہ نوجوان نسل تخریبی کاموں کی بجائے تعمیری کاموں کی طرف راغب ہوسکیں۔
انہوں کہاکہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو موبائل اور منشیات جیسی دوسری لعنتوں سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں کی اہمیت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے۔ان سے نوجوانوں کی زہنی اور جسمانی تربیت ہوتی ہے۔ اور کیریکٹر بلڈنگ ہوتی ہے۔
وائس چانسلر نے ڈائریکٹر سپورٹس کی کھیلوں کے سلسلہ میں خدمات کو سراہا، اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
ڈائریکٹر سپورٹس ترس محی الدین نے بھی منتخب ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک کی ساٹھ فیصد آبادی یوتھ پر مشتمل ہے۔
ہم سب پر فرض ہے کہ ان کی تعلیم اور تربیت دونوں پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے اس طرح یہ ملک و قوم کے مفید شہری اور ایک اچھے ڈاکٹر ، انجینئر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بن سکیں۔
2021-22 کھیلوں کے مقابلوں میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی کو پہلی پوزیشن کی آل رائونڈ ٹرافی اور ول آف آنر حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔
دوسری پوزیشن جی سی پاک پتن ، تیسری جی سی سول لائن ملتان اور چوتھی سنٹرل کالج ملتان اور پانچویں جی سی بورے والا نے حاصل کی۔
رول آف آنر ، بیسٹ پلیئر گولڈ میڈل اور یونیورسٹی کلر مستنیدحسین نقوی کو دیاگیا۔