Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں جشن آزادی اور معرکہء حق کی تقریبات شروع ہوگئیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان میں جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی منانے کےلئے دو روزہ تقریبات شروع ہوگئیں۔

پہلے روز کھیلوں کے مقابلے اور واک کی گئی، پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایڈمن بلاک سے گیٹ نمبر ایک تک واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ 78واں جشن آزادی دوہری خوشی لیکر آیا ہے۔ رواں برس ہماری افواج نے معرکہ حق اپنے نام کیا جشن آزادی اور معرکہ حق نے قوم کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں۔

آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے کا دن ہے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، جو اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

افواجِ پاکستان کی یہ شاندار فتح اُمتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، حوصلے اور قیادت کا پیغام ہے مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کا دن ہے۔

آپریشن ‘بنیان مرصوص’ میں افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور قوم کو فخر کا موقع فراہم کیا، ہم اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کے صبر و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے، ہماری افواج ہماری طاقت ہیں اور ہم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی نے کہا، "معرکہ حق صرف ایک تقریب نہیں ہے یہ ہماری قومی یکجہتی، ہماری اجتماعی ہمت اور کسی بھی خطرے کے خلاف ہماری مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں، اور اپنے مستقبل پر فخر کرتے ہیں۔

بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے معرکہ حق سپورٹس گالا کا افتتاح کیا، مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں بیڈمنٹن ، کرکٹ، ریلے ریس، ٹیبل ٹینس،اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے، جن میں طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی اور صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو۔

تقریب میں خزانہ دار ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید ،اساتذہ ، انتظامی سٹاف اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ آج 14 اگست کو صبح آٹھ بجے پرچم کشائی ہوگی، یونیورسٹی سیکورٹی فورس گارڈ آف آنر پیش کرے گی، دعا کے بعد شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

وائس چانسلر اور مہمان خصوصی کے خطاب کے بعد تمام ملازمین افسروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے اور کیک کاٹا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button