Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

سری لنکن شہری کے قتل کیس کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سری لنکن شہری کے قتل کیس کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کرلیا اور جیل انتظامیہ کو جیل میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔
سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ذراٸع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
امن وامان کی صورتحال کے باعث ٹرائل جیل کروایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا پراسکیوشن اور پنجاب حکومت کے اہم اجلاس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا اور جیل انتظامیہ کو جیل میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گٸی ہیں۔
پراسیکیوشن ٹیم نے بھی جاٸے وقوعہ کا دورہ کر کے تمام شواہد اور ویڈیوز کا جاٸزہ لیا اور پولیس حکام جلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل پنجاب حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کاچالان 14دن میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر روزانہ مانیٹرنگ کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button