ایس ایس ٹیز کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری
محکمہ سکولز کی طرف سے سی ای اوز کو تبادلوں کے اختیارات دینے کے بعد ایس ایس ٹیز کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سکول اساتذہ کے تبادلوں کا اختیار سی ای اوز کو دینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز نے سب سے پہلے مڈل سکولز کے ایس۔ایس۔ٹی ہیڈ ٹیچرز کو ہائی سکولز میں فوری تعینات کرنے کیلئے سی۔ای۔اوز کو احکامات جاری کئے ہیں اسکے فوری بعد ان ایس۔ایس۔ٹی اساتذہ کی ان ہائی سکولز سے ریشنالائزیشن کی جائے گی جہاں سٹوڈنٹس کم اور اساتذہ زیادہ ہیں اور انکو ایسے ہائی سکولز میں بھیجا جائے گا جہاں اساتذہ کم اور سٹوڈنٹس زیادہ ہیں۔
اسکے فوری بعد مڈل اور پرائمری سکولز سے ان اساتذہ کی ریشنالائزیشن ہو گی جن پرائمری اور مڈل سکولز میں سٹوڈنٹس کی تعداد کم ہے اور اساتذہ زیادہ ہیں اور ان سکولز کے اساتذہ کو ایسے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز میں تعینات کیا جائے گا جہاں سٹوڈنٹس زیادہ اور اساتذہ کم ہیں اور یہ عمل سردیوں کی چھٹیوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائی سکولز میں انچارج ہیڈ ٹیچرز کی جگہ مستقل ہیڈ ٹیچرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، تاہم ان کی تعیناتی کی پالیسی پر مشاورت جاری ہے ۔