Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے لیے سٹینڈرڈائزڈ ڈریس کوڈ نافذ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے باقاعدہ سٹینڈرڈائزڈ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے باضابطہ مراسلے میں کہا گیا ہےکہ تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران (ڈی ای اے) کو ہدایات کی گئی کہ 23 فروری 2026ء سے سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی فرائض انجام دینے والے تمام اساتذہ مقررہ ضابطہ لباس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

تدریس ایک باوقار اور باعزت پیشہ ہے جو معاشرے میں احترام، اختیار اور اخلاقی قیادت کا مظہر سمجھا جاتا ہے، لہٰذا اساتذہ کی ظاہری وضع قطع ان کی پیشہ ورانہ شناخت، وقار اور ساکھ کی عکاسی کرتی ہے، یکساں اور باوقار لباس نہ صرف اساتذہ کے وقار میں اضافہ کرے گا بلکہ طلبہ میں نظم و ضبط، برابری اور بہتر تعلیمی ماحول کے فروغ کا بھی باعث بنے گا۔

تمام اساتذہ کے لیے تدریسی اوقات کے دوران سیاہ گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، جو علمی وقار، پیشہ ورانہ شناخت اور مساوات کی علامت ہوگا یہ گاؤن شائستہ اور باحیا لباس کے اوپر پہنا جائے جو ثقافتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے مطابق ہو۔

مرد اساتذہ کے لیے سادہ اور سنجیدہ رنگوں میں شلوار قمیص یا پینٹ شرٹ جبکہ بند جوتے یا پٹی والے سینڈل تجویز کیے گئے ہیں، جب کہ خواتین اساتذہ کے لیے باوقار اور مہذب لباس کے ساتھ بند جوتے یا مناسب سینڈل کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق اداروں کے سربراہان روزمرہ کی بنیاد پر ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ ضلعی سطح پر چیف ایگزیکٹو افسران مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے اس فیصلے پر سختی سے عمل یقینی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button