Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کر دیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں اضافے کے فیصلہ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کے اضافے کا اعلان کیا ہے، آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7.25 فی صد ہوگی۔
زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پچھلے اجلاس میں نوٹ میں کیا تھا کہ معاشی بحالی کی رفتار توقع سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جون سے سال بسال مہنگائی کم ہوئی ہے تاہم درآمدات میں اضافہ، اور مہنگائی کے ساتھ بڑھتا ہوا طلب کا دباؤ، مالی سال میں آگے چل کر مہنگائی کے اعدادوشمار میں ظاہر ہونا شروع ہو سکتا ہے۔
کمیٹی نے نوٹ کیا کہ کرونا وباء قابو میں ہونے اور معیشت بحالی کے اس زیادہ پختہ مرحلے پر نمو کی طوالت کو تحفظ دینے، مہنگائی کی توقعات کو قابو میں رکھنے اور جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کو آہستہ کرنے کے لیے مناسب پالیسیوں کو یقینی بنانے پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button