Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسٹیٹ آف دی آرٹ ارلی چائلڈ ایجوکیشن (ECE) رومز قائم کرنے کا فیصلہ

سرکاری سکولوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ارلی چائلڈ ایجوکیشن (ECE) رومز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ابتدائی تعلیم کے معیار کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور کم عمر بچوں کو بہتر، محفوظ اور سیکھنے کے لیے سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ ای سی ای رومز جدید تعلیمی سامان، بچوں کے لیے موزوں فرنیچر، رنگین تعلیمی ماحول اور سرگرمیوں پر مبنی سیکھنے کے ماڈیولز سے آراستہ ہوں گے، جس سے بچوں کی ذہنی، جسمانی اور سماجی نشوونما میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے منصوبے پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ سکولوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ فنڈز کی فوری اور شفاف منتقلی ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے ابتدائی تعلیم کے نظام کو جدید سہولیات میسر آئیں گی اور بچوں کی تعلیمی بنیاد کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، جو مستقبل میں تعلیمی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button