Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں مرکز برائے شماریات کنسلٹنسی اینڈ ریسرچ قائم کر دیا گیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے شماریات کنسلٹنسی اینڈ ریسرچ سنٹر قائم کردیا ہے، اس سنٹر میں معاشی اشاریوں کی تیاری کےلئے خدمات فراہم کی جائیں گی۔

شماریات کنسلٹنسی اینڈ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر کاقیام بین الضابطہ تحقیق، صلاحیت کی تعمیر، اور حقیقی دنیا کے شماریاتی ایپلی کیشنز کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے، یہ مرکز ثبوت پر مبنی تحقیق کو فروغ دینے مدد گار ثابت ہوگا، آج کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ دنیا میں ڈیٹا پر مبنی تحقیق کی بڑھتی ہوئی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے، یہ مرکز یونیورسٹی کی تحقیقی پیداوار اور بیرونی تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔

رجسٹرار ڈاکٹر ملیکہ رانی نے کہا کہ سنٹر کاقیام وقت کی ضرورت ہے ،دنیا اس وقت ڈیٹا سائنس کی مدد سے ترقی کررہی ہے اس سے اکیڈمیا اور اپلائیڈ ریسرچ کمیونٹیز کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

چیئرپرسن شعبہ شماریات ڈاکٹر طاہرہ بانو قاسم نے کہا کہ یہ سنٹر ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دینے اور بین الضابطہ تحقیق کیطرف پہلا قدم ہے، یہ شماریاتی تھیوری کو عملی ایپلی کیشنز سے ملانے کے ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے وژن کو پورا کرنے میں ایک قدم آگے ہے۔ ہم ڈیٹا اور فیصلوں کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرنے میں محققین، طلباء اور اداروں کی مد کریں گے، یہ صرف مشاورت جگہ سے زیادہ سیکھنے، ریسرچ کے باہمی تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔

تقریب میں ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر خدیجہ کنول، ڈاکٹر آسیہ بی بی، ڈاکٹر ناہید، اور ڈاکٹر عاصمہ اکبر نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button