Breaking NewsEducationتازہ ترین
سی ای او ایجوکیشن ملتان فیض احمد کے تبادلے کے احکامات معطل
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے سی ای او ایجوکیشن ملتان فیض احمد کے تبادلے کے احکامات معطل کر دئیے ہیں، اور ان پر عملدرآمد روکتے ہوئے انہیں اس سیٹ پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی پی کی الیکشن مہم سی ای او ایجوکیشن ملتان کو لے ڈوبی
واضح رہے کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 5 فروری کو سی ای او ایجوکیشن ملتان فیض احمد کو الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت انہیں سیٹ سے ہٹا دیا تھا، جس کے خلاف سی ای او ایجوکیشن مذکور نے عدالت عالیہ ملتان بنچ میں رٹ درخواست دائر کر دی، جس پر عدالت عالیہ کے جج مزمل اختر شبیر نے انکے تبادلے کے احکامات معطل کر دئیے ہیں، اور ان پر عملدرآمد روک دیا ہے۔