Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب حکومت نے سکول ٹیچرز انٹرنز کی دوبارہ بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا

محکمہ تعلیم پنجاب کا آن لائن پورٹل دو روز بند رہنے کے بعد جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، تاہم امیدوار اب بھی درخواست جمع کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ پورٹل میں بار بار تکنیکی مسائل سامنے آرہے ہیں، لاگ ان، ڈیٹا سیو اور فارم جمع کروانے میں بھی دشواریاں درپیش ہیں۔ امیدواروں کے مطابق پورٹل تاحال بار بار کریش کر رہا ہے, جس کے باعث درخواستیں جمع کروانا مشکل ہو گیا ہےبھرتیوں کے لیے 15 ہزار سے زائد آسامیوں پر درخواستیں جمع کروانے کا عمل جاری ہے جبکہ امیدوار 21 نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ٹیم پورٹل کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور جلد پورٹل مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button