Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ٹیچنگ انٹرنز (فیز ون) کی تنخواہیں اگلے ہفتے جاری کر دی جائیں گی

محکمہ اسکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ سکول ٹیچنگ انٹرنز (فیز ون) کی تنخواہیں اگلے ہفتے جاری کر دی جائیں گی، جس کے بعد ضلعی سطح پر ادائیگیوں کی تقسیم کا عمل شروع ہو سکے گا۔
متعلقہ افسران نے انٹرنز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ زیر التواء ادائیگیوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور رقم جلد اضلاع تک پہنچا دی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر کا خاتمہ ہو سکے۔
مزید برآں بتایا گیا ہے کہ فیز ٹو کے آرڈرز آئندہ دو سے تین روز میں جاری کیے جانے کی توقع ہے، جس سے نئے امیدواروں کی تعیناتی کا عمل بھی آگے بڑھے گا۔
حکام نے اس موقع پر انٹرنز کی جانب سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ تمام تحفظات کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔




















