Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آبادی کنٹرول کرنے کےحوالے سے خطبہ جمعہ دینے والے علماء کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ آبادی کو کنٹرول کئے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم کسی صورت ممکن نہیں کوئی بھی معاشرہ محدود وسائل میں بڑھتی آبادی کے ساتھ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ علماءکرام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں محکمہ بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں مختلف مساجد کے خطیب اور علماءکرام کو محکمہ بہبود آبادی کی مہم میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن آفتاب احمد اور ڈپٹی ڈی او محمد حسن بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنے اور خطبہ جمعہ میں اس حوالے سے آگاہی دینے والے خطیب اور علماءکرام کو اعزایہ دینے کا آغاز کردیا گیا ہے ، ضلع بھر میں اب تک 120 علماءکرام اور خطیب حضرات کو اب تک رجسٹر کرلیا گیا ہے۔
عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ محکمہ بہبود آبادی یونین کونسلز کی سطح پر بھرپور آگاہی مہم چلائے اور عوام کو آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔
اس موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button