Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسٹیپینڈیم ہنگریکم اسکالرشپ 2026 کے لیے ٹیسٹ کا اعلان

ایچ ای سی نے اسٹیپینڈیم ہنگریکم اسکالرشپ 2026 کے لیے انڈرگریجویٹ اسٹڈیز داخلہ ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی) اور ہائیر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی) کا اعلان کردیا۔

جاری اعلامیہ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کہا ہے کہ اسٹیپینڈیم ہنگریکم اسکالرشپ 2026 کے لیے درخواست دینے والے طلباء کے لیے خصوصی یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔

خصوصی ٹیسٹ سیشن کا مقصد ان امیدواروں کو سہولت فراہم کرنا ہے جنہوں نے ابھی تک مطلوبہ اسسمنٹ نہیں لیا ہے یا اپنے اسکور کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن 8 دسمبر 2025 شروع ہوگئی ہے، اور امیدوار ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے جبکہ ٹیسٹ یکم فروری 2026 کو ہوگا۔

ہنگری کی حکومت کی طرف سے ایچ ای سی کے تعاون سے پیش کردہ اسٹیپینڈیم ہنگریکم اسکالرشپ پروگرام پاکستانی طلباء کے لیے انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطحوں پر مکمل طور پر فنڈڈ مطالعہ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

ایچ ای سی حکام کاکہنا ہے کہ امیدواراپنی رجسٹریشن جلد مکمل کریں تاکہ آخری لمحات کے تکنیکی مسائل سے بچ سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button