Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسٹیپینڈئیم ہنگرئین اسکالرشپ پروگرام کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ

ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ”اسٹیپینڈئیم ہنگریکم اسکالرشپ پروگرام کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ غیرملکی اسکالرشپ کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی ڈیڈ لائین میں مزید دو دن کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب طلبا 20 جنوری کی دوپہر بارہ بجے سے پہلے تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے طلبا جو کہ انٹرنیشنل پورٹل پر آن لائن جمع کراچکے ہیں، تاہم وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ای پورٹل پر مقررہ تاریخ پر درخواست جمع نہیں کراسکے، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پرایچ ای سی کی ای پورٹل پردرخواستیں جمع کرائیں۔

ایسے درخواست دہندگان جو پورٹل پر درخواستیں جمع نہیں کرا سکے انہیں ایچ ای سی کی ای پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کے باوجود نامزدگی کے لئے انکے ناموں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button