Breaking NewsSportsتازہ ترین
"افغانستان کو تباہ کرنا بند کرو”،راشد خان کا عالمی حکمرانوں کو پیغام

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ "افغانوں کا قتل عام اور افغانستان کو تباہ کرنا بند کریں”۔
افغان کرکٹر نے لکھا کہ "میرا ملک انتشار کا شکار ہے یہاں ہر روز ہزاروں معصوم لوگ شہید ہوتے ہیں ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں”
راشد خان نے کہا کہ "لوگوں کے گھر اور املاک کو تباہ کیا جارہا ہے، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے، ہمیں انتشار میں مت چھوڑیں، ہم امن چاہتے ہیں”۔




















