Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سٹریٹیجک ایکسپورٹ ڈویژن کے ماہرین کا زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ

وزارت خارجہ کی زیرنگرانی کام کرنے والے سٹریٹیجک ایکسپورٹ ڈویژن کے ماہرین نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ، اور نیچرل سائنسز کے طلبہ اور اساتذہ کو پاکستان سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول سسٹم سے آگاہ کیا اور داخلہ طور پر ایکسپورٹ کنٹرول سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر مفصل روشنی ڈالی۔

اس سیمینار کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کے آڈیٹوریم میں کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اور نیوکلیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق آلات، کیمیکلز ، ٹیکنالوجی اور دیگر سامان کی ایکسپورٹ اور ترسیل کے قوانین کے بارے میں ماہرین کے لیکچر کو بڑے غور سے سنا، اور سوال وجواب کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا ۔

تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ڈین فیکلٹی آف سائنس نے بھی خطاب کیا ۔

آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز نے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب سیمینار منعقد کرنے پر ڈی ایس ایز ڈاکٹر عدیل احمد اور ڈاکٹر اسماء ناز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button