Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کے لیے مقررہ ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد شروع

محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے مقررہ ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے، جس کے تحت خواتین اساتذہ پر گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر تعلیمی افسران نے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کر کے ڈریس کوڈ کی پابندی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد اسکولوں میں اچانک مانیٹرنگ کی گئی جہاں اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور یونیفارم کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی بعض اساتذہ کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض مقامات پر وضاحت طلبی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈریس کوڈ کا مقصد تعلیمی ماحول کو باوقار بنانا اور نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہگہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں میں ڈریس کوڈ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور مانیٹرنگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button