Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کی سٹوڈنٹس کونسل کی تشکیل مکمل، رمشا نواز صدر ہوں گی

ویمن یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس کونسل برائے 2022-23 کی تشکیل مکمل ہوگئی ۔

ترجمان کےمطابق صدر بی ایس زوالوجی کی رمشا نواز ، نائب صدر بی ایس سائیکالوجی کی مصدقہ شفیق ، خزانہ دار بی ایس کیمسٹری کی عائشہ خان ، جبکہ سیکرٹری بی ایس اردو کی ناظمہ ملک ہوں گی جبکہ مجلس عاملہ برائے سائنس گروپ کی ممبران میں آئی ٹی کی مہرانسا، مالیکیولر بائیولوجی کی طیبہ فاطمہ، باٹنی کی طوبہٰ کنول ، زوالوجی کی عائشہ صدیقہ ، میتھ کی اقرا علی حسن ، انوائرمنٹ سائنسز کی عائشہ جمیل اور ایم فل فزکس کی ازکا انور شام ہوں گی۔

جبکہ آرٹس گروپ کی ممبران میں کمیونیکیشن کی ناظفہ فاطمہ، انگلش کی رمشا اسلم، اسلامیات کی رمشا غفور، ایجوکیشن کی عیشہ خالد، اکنامکس کی عیشہ ، سیاسیات کی تحریم فاطمہ اور آئی ایم آیس کی روما بشیر شامل ہوں گی۔

دریں اثنا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا، تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کسی بھی قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے امین ہوتے ہیں۔

معاشرے کی ترقی کا دار و مدار طلبہ کے کلیدی کردارپر منحصر ہوتا ہے، اس لیے کسی بھی صورت قوم و ملک کی ترقی میں طلبہ کے تعمیری کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کے مختلف مراحل میں اپنا کردار ادا کرنے اور زندگی کے ہر میدان میں قوم کا فخر بلند کرنے کے لیے اُن کی کردار سازی اس انداز سے کی جائے کہ مستقبل میں قوم کی بہتر انداز میں قیادت کر سکیں، ان میں شہریت کے شعور کی پختگی، سیاسی بیداری اور جمہوری طرز فکر کا فروغ اور قومی اتحاد کا احساس اجاگر ہو سکے اور وہ آنے والے دنوں میں اچھے قائد اور ایمان دار منتظم بن سکیں۔

ویمن یونیورسٹی نے اس نمونہ پر عمل کرتے ہوئے سٹوڈنٹس کونسل کی تشکیل دی ہے آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ آپ ہمارے اعتماد پر پورا اتریں گے آپ کو شاندار پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے اب یہ آپ کا فرض ہے کہ اسے مثبت انداز میں استعمال کریں۔

آپ کو ایک بہترین ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔یاد رکھئے کہ حقیقی قائد وہ نہیں جو اول مقام حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرے بلکہ حقیقی قائد وہ ہے جو اپنی ٹیم کی کامیابی کے لئے تن من دھن سے جدوجہد کرتا ہے۔

آپ کو یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہئے کہ آپ ہی معماران مستقبل ہیں۔آپ کواپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رکھنا ہے اور اس ادارے کی ترقی اور نیک نامی کےلئے کام کرنا ہے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button