میٹرک امتحانات : سپرنٹنڈنٹ کا طالبہ پر تشدد ؛ بے ہوش ہوگئی، سنگین نتائج کی دھمکیاں، چیئرمین بورڈ کا ایکشن

امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول جال والا، ملتان کی سپرنٹنڈنٹ امیدواروں کی سنگین الزامات، طالبات کا پیپر وقت سے پہلے چھین لیا ، تشدد کا نشانہ بنایا۔
بتایاگیا ہے کہ امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول جال والا کی سپرنٹنڈنٹ نے امیدواروں پر ظلم ڈھا دیا کہ سیکنڈ ٹائم کیمسٹری کے پیپر میں طالبات کو 10 منٹ پیپر لیٹ دیا ۔
دوران پیپر طالبہ م کو سامنے دیکھنے پر پیپر چھین لیا ، اور شدید ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جس پر طالبہ بے ہوش ہو گئی ۔
طالبہ کی بے ہوشی کے دوران بھی سپرنٹنڈنٹ دیگر طالبات کو ڈانٹتی رہی اور بے ہوش ہونے والی طالبہ کی کوئی خبر نہ لی۔
دیگر طالبات نے بے ہوش ہونے والی طالبہ کو سنبھالا اور پانی پلایا ۔ اس کے بعد بھی سپرنٹنڈنٹ ثوبیہ طالبہ کو دھمکاتی رہی، اور اگلے پیپرز میں بھی سنگین نتائج کیلیے تیار رہنے کہتی رہیں۔
بعدازں اس طالبہ کا پرچہ 10 منٹ قبل چھین لیا۔
طالبہ کے والدین نے متعلقہ حکام سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹر میں ہیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے ۔
اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔




















