Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کا کانووکیشن : اڑھائی ہزار سے زائد طالبات کو گولڈ میڈل اور اسناد سے نواز دیا گیا

ویمن یونیورسٹی ملتان کے چوتھے کانووکیشن میں اڑھائی ہزار سے زائد طالبات کو گولڈمیڈل اور اسناد سے نواز دیا گیا۔

کانووکیشن کی تقریب متی تل کیمپس میں منعقد ہوئی ، جس میں گورنر پنجاب نےا پنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کی، تاہم ان نے اپنے اختیارات وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو تفیض کردئے، جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک تھے۔

تقریب میں زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی، ایمرسن یونیورسٹی کے ڈاکٹر نوید چودھری ، رکن اسمبلی سبین گل،ممبر سینڈیکٹ ابن حسن، چیئرمین بورڈ حافظ قاسم مہمان اعزاز تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ یہ فیصلے کی گھڑی ہے ، مسلمان ابھی تک میرجعفر اور میر صادق نہیں بھولی ، ہم نے جس تبدیلی کے نعرے کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا تھا اس پرقائم ہیں، ہم کوئی نیلی پیلی ٹیکسی نہیں لائے ، سستی روٹی نہیں لائے ہمارا فوکس عوام کی فلاح پر ہے ہمارا لیڈر اپنے الیکشن کا نہیں سوچ رہا بلکے قوم کے مسقتبل کا سوچ رہا ہے۔

عام سیاستدان سوچتا ہے کہ اس کا الیکشن گزر جائے ہمارا لیڈر نسل کی ترقی کاسوچتا ہے اسلئے ہمیں اپنے لیڈر پر فخر ہے۔

چار ماہ میں جوتبدیلیاں آئیں اور جو سیاسی اچھاڑ پچھاڑ ہوئی اس سے میرا عمران خان پر ایمان اور پختہ ہوا ہے اور فیصلہ عمران خان کے ساتھ چلنے کا کیا تھا وہ درست تھا ، اور اس پر قائم ہیں۔

پہلی بار ہماری آزاد خارجہ پالیسی بننے جارہی ہے، پہلی بار کسی نے امریکااور اقوام متحدہ میں بیٹھ کر اپنا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، امریکا کو ابسلٹولی ناٹ کہا ، جس نے دنیا کو احساس دلایا کہ مسلما ن دہشت نہیں ہے بلکے امن کا داعی ہے اسی کی کوشش سے 15 مارچ کو اسلامک فوبیا کا دن قرار دیا گیا ۔

اس نے ہمیں یاد کرایا کہ ہمارا لیڈر آپ ﷺ ہیں ، جنہوں نے ریاست مدینہ قائم کرکے دنیا پر حکومت کی اب ہم اس سبق سے جو بھول گئے تھے اپنا سفر دوبارہ شروع کررہے ہیں۔

ہم یہ نہیں سمجھتے کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہاد ی ہیں لیکن عمران خان نے جن اقدامات کی بنیادیں رکھیں اس کے ثمرات کو قوم کو جلد ملیں گے۔

آج چند اشرافیہ ان تمام اقدامات سے خوش نہیں یہ قوم پر فیصلہ کی گھڑی ہےچور اشرافیہ بیرون ملک کے آلہ کار اکھٹے ہوچکا ہے۔

کچھ میڈیا چینل مہنگائی کا رونا روتے ہیں تمام پارٹیاں عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوچکے ہیں ، یہ لمحہ فکریہ ہیں کہ تمام لوگ اکھٹے ہوگئے ہیں، جو اصولوں کا سودا کرتے ہیں تاریخ انہیں یاد رکھتی ہےقوم آج بھی میر جعفر اور صداق کو نہیں بھولی ہے اس لئے ان کا انجام بھی درد ناک ہوگا۔

تاریخ لکھی جاری ہے کہ کون ایسے موقع پر بیرونی طا۱قتوں کا آلہ کار بنا اور کون نہیں بنا، ہمیں فخر ہیں کہ ملتان میں خواتین یونیورسٹی بہترین کام کر رہی ہے ۔خواتین یونیورسٹی نے بہت جلد اپنا نام بنایا ہیں ۔

خواتین یونیورسٹی کی طالبات ہماری شان ہے ۔ دنیا کے کسی بھی خطہ میں رہیں ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے۔

ہماری پہلی حکومت ہیں جس نے تعلیم پر اتنی توجہ دی گزشتہ پنجاب کابینہ اجلاس میں نئی 10 یونیورسٹیوں کی منظوری دی گئی ہے، حکومت کے تین سالوں میں 21 یونیورسٹیوں پر کام شروع کیا گیا ۔

ہم ملتان کے تمام ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو سولر پر منتقل کر رہےہیں ہم نے 20 ہزار سے زائد سکولز سولر پر منتقل کر چکے ہیں ۔

اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اس وقت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے، ہمارے سات جرنل اس وقت وائی کیٹگری میں شامل ہوچکے ہیں۔

رواں برس ڈیڑھ ارب کے فنڈز ملے ہیں، جن سے چار اکیڈمک بلاک تعمیر کئے جائیں گے۔
ہماری یونیورسٹی گرین ریکنگ میں ٹاپ پر رہی ، ہماری یونیورسٹی کے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے ایم او یوسائن ہوچکے ہیں ۔

طالبات کو جدید ترین الات تک رسائی دی گئی ہے، اور سمارٹ کلاس رومز بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔

ہماری ایک فیکلٹی ممبر کو برائٹ امریکہ اسکالر شپ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

کانووکیشن میں 111 طالبات کو گولڈ میڈل اور 2682 طالبات کو ڈگریاں دیں گی ، بعدازاں تمام مہمانوں کو سوینئر بھی دئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button