Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات : 2 لاکھ سے زائد ووٹرز کا ساڑھے سات سو نمائندوں کا چناؤ

جنوبی پنجاب کے سرکاری ہائیر سکینڈری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات ، 2 لاکھ سے زائد ووٹرز کا تقریباً ساڑھے سات سونمائندوں کا چناؤ، کامیاب امیدواروں کے حامیوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر رقص، تعلیمی افسران سکولوں کا دورہ کر کے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے سرکاری ہائیر سکینڈری سکولوں میں طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی، مشاورت، انتظامی معاملات پر دسترس، جمہوری اقدار سے متعارف کرانے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عملی شرکت یقینی بنانے کے لیے گزشتہ روز سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

جنوبی پنجاب کے 227گرلز و بوائز ہائیر سکینڈری سکولوں میں ہونے والے اس انتخابی عمل میں 2لاکھ سے زائد ووٹرز نے تقریباً ساڑھے سات سو عہدے داران کا انتخاب کیا۔

سٹوڈنٹ کونسلوں کے ان انتخابات میں صدر، نائب صدر ،جنرل سیکرٹری اور کلاس نمائندگان منتخب کیے گئے۔

پولنگ کا وقت صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک رکھا گیا اور اس دوران کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔

سکولوں میں الیکشن کمشنرز کی طرف سے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد طلباء و طالبات گروپ کی صورت میں جیتنے والے امیدواروں کے حق میں نعرہ زن رہے۔

دریں اثناء محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹریز آغا ظہیر عباس شیرازی ، انصر کمال سیال اور ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق نے سی ای او ایجوکیشن ملتان اور دیگر تعلیمی افسران کے ہمراہ مختلف سکولوں کا دورہ کر کے سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلوں کے قیام سے طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی پر دسترس حاصل ہو گی اور جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔

انھوں نے پرامن اور شفاف طریقے سے انتخابی عمل کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔

ضلع ملتان کے 30 ہائرسیکنڈری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے انتخابات ہوئے جس میں 19 بوائز اور 11 گرلز کے سکولز شامل ہیں۔

ہر ہائر سیکنڈری سکول سے صدر ، نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کا چناو ہوا۔ اس طرح ضلع ملتان میں مجموعی طور پر 90 عہدیداران کا انتخابات کیا گیا۔

سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان اور ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن شیخ رفیق نے مختلف ہائیر سیکنڈری سکولوں کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button