Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلباء کے ڈراپ آؤٹ کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ

ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکولوں سے طلباء کے ڈراپ آؤٹ کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد اعلیٰ حکام نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاشی مشکلات، آگاہی کی کمی، اور بعض علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی عدم دستیابی ڈراپ آؤٹ کی بڑی وجوہات ہیں۔

حکام نے اس صورتحال کو تعلیمی نظام کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے فوری اور مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا اور فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر داخلہ مہم شروع کی جائے گی، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو دوبارہ سکولوں میں لانا ہے۔ اس مہم کے تحت اساتذہ، محکمہ تعلیم کے اہلکار اور مقامی کمیونٹی مل کر گھر گھر جا کر والدین کو بچوں کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔

حکام کے مطابق داخلہ مہم کے دوران خصوصی طور پر ان علاقوں پر توجہ دی جائے گی جہاں ڈراپ آؤٹ کی شرح زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ سکولوں میں سہولیات کی بہتری، اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے، تاہم بروقت داخلہ مہم اور مربوط حکمت عملی سے صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button