Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بچوں کے میگزین ‘روشنی’ کا پہلا طباعتی شمارہ منظرعام پر آ گیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام بچوں کے لیے شائع ہونے والے میگزین ‘روشنی’ کا پہلا طباعتی شمارہ منطر عام پر آ گیا۔

تفصیل کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے سرکاری سکولوں کے بچوں میں مطالعے کی عادت راسخ کرانے، قومی زبان اردو کی ترویج اور طلباء و طالبات میں کتب بینی و تحریر نگاری کے ذوق کو اجاگر کرنے کے لیے ‘فروغ’ کے نام سے ایک جامع پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

اس منصوبے کے تحت گزشتہ سال ستمبر میں بچوں کے پہلے ڈیجیٹل میگزین ‘روشنی’ کا اجرا کیا گیا۔

‘روشنی’ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے بچوں کے لیے اردو کے پہلے باقاعدہ آن لائن مگز ین کا اعزاز بھی حاصل ہوا ، اور اب یہ میگزین ارتقائی مراحل طے کرتے ہوئے فروری 2022ء سے طباعتی شکل مں منصہ شہود پر آ چکا ہے۔

مزے دار اور دل چسپ نگارشات، دیدہ زیب رنگوں اور خوب صورت تصاویر سے آراستہ ماہ نامہ ‘روشنی’ میگزین کے بانی و مدیر اعلیٰ سیکرٹری سکول ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور ہیں، جب کہ مدیر محمد فہیم عالم اور معاون مدیران میں نعیم احمد ناز اور نذیر انبالوی شامل ہیں۔

‘روشنی’ میگزین کے پہلے شمارے کو شہید پاکستان حکیم محمد سعید سے منسوب کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button