ایمرسن یونیورسٹی کی گورنمنٹ گرلز کالج چھ نمبر چونگی پرقبضے کی کوشش، طالبات کا احتجاج
گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونگی چھ پر ایمرسن یونیورسٹی کی طرف سے قبضے کی کوشش پر طالبات سراپا احتجاج بن گئیں۔
گزشتہ روز گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ کی طالبات اور سٹاف اور والدین ، سماجی تنظیموں نے بوسن روڈ بلاک کرکے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گریجو یٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ میں پی سی ون کے مطابق قائد اعظم ہال گورنمنٹ گریجو یٹ کالج برائے خواتین کا حصہ ہے، ہائیر ایجوکیشن کے 2020ء کے سروے کے مطابق بھی قائد اعظم ہال گورنمنٹ گریجو یٹ کالج برائے خواتین کا حصہ ہے مگر ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر طالبات کے مستقبل سے کھیل رہے اور اس ہاسٹل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ڈی پی آئی کالجز سے نوٹیفکیشن بھی جاری کروالیا ہے اگر اس کالج پر ایمرسن کا قبضہ ہوگیا تو کالج کی طالبات کہاں جائیں گی؟؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری، کمشنر ملتان قائد اعظم ہال خالی کروانے کا نوٹس فی الفور ختم کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔