Breaking NewsEducationتازہ ترین
سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ خوش آئندہ ہے:اسلامی جمعیت

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی ثوبان شرجیل نے کہا کہ سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ خوش آئندہ ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور کارکنان اسلامی جمعیت طلبہ کی جدوجہد کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ یونین کو بحال کیا جائے یہ طلبہ کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
اس جمہوری نظام میں طلبہ کو ان کے جمہوری حق سے محروم رکھنا کہاں کی جمہوریت ہے طلبہ یونین کو فلفور بحال کیا جائے، اور یونین کے الیکشن کروائے جائیں۔


















