Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک نہیں ملے گا

پنجاب کے سکولوں کے طلباء کو اس سال گرمیوں کی چھٹیاں کا ہوم ورک نہیں ملے گا۔

بتایاگیا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تاحال صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے یکساں قومی نصاب کے تحت نیا نصاب شائع نہیں کیا ، خدشہ ہے کہ طلباء کو نئے تعلیمی سال کا نصاب گرمیوں کی تعطیلات سے پہلے نہیں مل سکے گا، جس کی وجہ سے خدشات ہیں رواں برس بچوں کو ہوم ورک نہیں دیا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ نصابی کتب کی پرنٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کتابوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی ، جبکہ سرکاری اسکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button