صوفی نائٹ میں قوالوں کی شاندار پرفارمنس

ویمن یونیورسٹی میں صوفی نائٹ کی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں معروف قوال نے اپنے فن مظاہر ہ کیا۔
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ا نگریزی کے زیر اہتمام ہونےوالی ایک روز کانفرنس کے شرکا کےلئے صوفی نائٹ منعقد کی گئی، جس کا اہتمام ایل پی پی نے کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر داکٹرعظمیٰ قریشی نے کہا کہ ملتان کی ایک پہنچان یہاں کا صوفی ازم ہے، جو صدیوں سے چلا آرہا ہے اس تقریب کا مقصد بھی ملتان کے اس کلچر اور پہنچان کو روشناس کرانا تھا،برصغیر میں صوفی ازم کی جڑیں بہت گہری ہیں اور اس کے ہماری زندگی پر بڑے اثرات ہیں ۔
ویمن یونیورسٹی اس خطے کی ایک اور پہنچان بن رہی ہے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں ہماری طالبات کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، اس صوفی نائٹ کی فوکل پرسن ڈاکٹر میمونہ خان تھیں۔
بعدازاں معروف قوال حیدر قوال بینڈ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھیں۔




















