پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پیماء کے اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی تجویز

امتحانی نظام میں بہتری اور تدریسی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے نئے اقدامات پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پیماء کے اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ سرکاری اساتذہ پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
بتایا گیا ہے کہ اس وقت میٹرک امتحانات میں سرکاری اسکولوں کے 40 فیصد اساتذہ امتحانی ذمہ داریوں پر تعینات ہیں، جس کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی نظام متاثر ہونے لگا ہے، اساتذہ کی کمی کے باعث داخلہ مہم بھی متاثر ہو رہی ہے، جس پر قابو پانے کیلئے سرکاری اسکولوں کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹی میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے، ڈیوٹی کی تقسیم سے اساتذہ پر بوجھ کم ہوگا اور امتحانی نظام کو مؤثر بنایا جا سکے گا۔




















