Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آج آدھے ملتان میں سوئی گیس بند رہے گی

سوئی نادرن گیس نے ملتان میں آج 12 گھنٹے کےلئے گیس بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ،جس میں کہاگیا ہے کہ ایس ایم ایس ، ملتان آپریشنل سرگرمی کی وجہ سے آج جمعرات 13اکتوبر کو صبح نو بجے سے رات نو بجے تک گیس کی سروس معطل رہے گی ۔

جس سے پیپلز کالونی، شاہ رکن عالم ، انصار کالونی، ٹی بی ہسپتال روڈ ، حافظ جمال روڑ ، شریف پورہ، اندرون وبیرون شہرملتان، گھنٹہ گھر، واٹرورکس روڑ، تغلق روڈ، حضوری باغ روڑ، شہبازشریف ہسپتال روڑ، کچہری روڑ، وہاڑی روڑ تا کوٹ ربنواز ، سوئی گیس روڑ سے وہاڑی چوک ، سورج کنڈ روڑ ، چوک شاہ عباس، ولائت آباد تا پل شیدی لعل ، یوٹیلیٹی سٹور انڈسٹریل سٹیٹ تا سورج کنڈ روڈ ، پی ایف کالونی ، عسکری بائی پاس رنگیل پو ر اور اس سے ملحقہ علاقے متاثر ہوںگے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دوران کسی بھی حادثے بچنے کےلئے گیس کے آلات کو بند رکھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button