Breaking NewsEducationتازہ ترین
موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کردی گئی، قوائد و ضوابط کیخلاف سمر کیمپ لگانے پر سکول انتظامیہ کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔
سکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی، سمر کیمپ لگانے پر سکول انتظامیہ کو وارننگ لیٹر جاری ہوگا، سنگین غلطی کے مرتکب سکولوں سے بھاری جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
شدید گرمی میں کسی بھی سکول کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، سمرکیمپ لگانے پر متعلقہ سکولز کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔



















