Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات آج سے شروع ہوں گی

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 13 جون 2024 سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوں گی جو 30 اگست سے جاری رہیں گی اور نیا تعلیمی سیشن 02-09-2024 سے شروع ہوگا۔

سمر سمسٹر اور ویک اینڈ پروگرامز کا شیڈول تعلیمی کلینڈر اور پہلے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق برقرار رہے گا۔ تمام انتظامی دفاتر، یونیورسٹی لائبریری اور تدریسی شعبہ جات کے دفاتر/ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے۔

تمام فیکلٹیز کے ڈینز، ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس/سینٹرز/انسٹی ٹیوٹ/اسکولز/کانسٹیچونٹ کالجز/سب کیمپسز کے سربراہان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز، یونیورسٹی ہاسٹلز کے وارڈنز/سپرنٹنڈنٹ بھی گرمیوں کی تعطیلات 2024 کے دوران ڈیوٹی پر رہیں گے۔

تاہم اگر وہ موسم گرما کی تعطیلات میں چھٹیوں پر جانا چاہتے ہیں تو وہ وائس چانسلر کی پیشگی اجازت سے متبادل انتظامات کریں گے، اگر کسی استاد کو تعطیلات کے دوران کسی ضروری سروس کے لیے ڈیوٹی پر رہنا ضروری ہو تو وائس چانسلر کی پیشگی منظوری لی جائے گی، وہ موسم گرما کی تعطیلات 2024 کے دوران ڈیوٹی انجام دینے کے بعد مقررہ پروفارمے پر چھٹی کی کریڈٹ کے لیے درخواست دیں گے۔

چیئرمین، ہال کونسل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ گرمیوں کی تعطیلات 2024 کے دوران تمام ہاسٹل بند رہیں گے اور صرف ان طلباء کو ہی رہنے کی اجازت ہوگی جو تحقیقی کام میں مصروف ہیں اور جن کے امتحانات متعلقہ سپروائزر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے مکمل نہیں ہوئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button