Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضمنی مالیاتی بل 2021 منظور

قومی اسمبلی نےضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دے دی جس کے بعد اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظوری ‏کےلیے ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیر صدارت ضمنی مالیاتی بل سے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم ‏عمران خان بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم کی ایوان میں آمد پر اپوزیشن نے نعرے بازی کی۔بل پر اپوزیشن کی ترمیم پر رائے شماری کی گئی تو ترمیم 18 ووٹوں سے مسترد ہو گئی۔

ترمیم کی مخالفت میں ‏‏168حکومتی ارکان نےووٹ دیے جب کہ ترمیم کےحق میں اپوزیشن کے 150ارکان نےووٹ دیا۔

ن لیگ کے رکن شاہد خاقان عباسی نے ترمیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ آئے ہوئے 6 ماہ ہوئے اور یہ ضمنی ‏بجٹ آگیاہے کیاحکومت کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے؟ عوام پر مزید ٹیکسز کا بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے ہمیں ‏یہ بتائیں بل کےبعدکون سی چیزیں مہنگی نہیں ہوں گی۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نیپرا کے مطابق تیل سے مہنگی بجلی بنائی جا رہی ہے 350 ارب روپے کے نئے ‏ٹیکسز لگیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے حکمران عوام کاکچھ احساس کریں۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے شاہدخاقان عباسی اور نویدقمر کی ترامیم مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بل سے مزید ٹیکس ‏نہیں لگایا جارہا صرف ڈاکومین ٹیشن ہورہی ہے واویلا مچایا جا رہا ہے بل سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا، لیپ ‏ٹاپ، سولر، ڈبل روٹی ، دیگر چھوٹی چیزوں پر ٹیکس نہیں لگا رہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ڈاکومین ٹیشن سے معلوم ہو گا کس نےکتنا کمایا ڈاکومین ٹیشن سےسب بھاگتےہیں ‏ضمنی مالیاتی بل ٹیکس کاطوفان نہیں ہے۔
آج پاکستان میں 20 ٹریلین کی سیل ہے 343 ارب میں سے272 ارب ‏روپے ریفنڈ ہوگا، 70سال میں کب ٹیکس ٹو جی ڈی پی 19،18فیصد پر گیا ہے۔
ن لیگ کے رکن احسن اقبال نے ترمیم پر ہونے والی رائے شماری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا، ‏انہوں نے کہا کہ اسپیکرنےگنتی کیوں نہیں کرائی؟

اپوزیشن کوگنتی کرانےحق نہیں دیاگیا ہم نے ترمیم پر ووٹنگ ‏کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے اسپیکر صاحب کیا آپ نے ہمارا مطالبہ مسترد کر دیا یا سنا نہیں؟ ہم یہ پوچھنا ‏چاہتے ہیں کہ ہمارے مطالبے کو کیوں مسترد کیا گیا۔

لیگی رکن ایاز صاق نے کہا کہ ایوان کو بےتوقیرنہیں کریں اس کی عزت بحال کریں، حکومت کو کس چیز کا ‏ڈرہےوہ کیوں بھاگ رہی ہے آپ اجازت دےدیں گےتوآسمان نہیں ہل جائےگا۔

اسپیکر اسدقیصر نے واضح کیا کہ میں نے رول کے تحت اپنا اختیار استعمال کیا ہے میں نےجو بھی کہا ہے وہ ‏قانون کےمطابق کہا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا کہ گنتی 2 بار ہوئی ہے ایک بار آواز سے دوسری بار ‏کھڑے ہو کر، اسپیکرکی رولنگ درست ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button