Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

امریکی بچی کو ہراساں کرنے والا پشاور سے گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔
امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی شکایت پرایف آئی اے نے خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں کارروائی کر کے امریکا میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کوہراساں کرنےکا الزام ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتارکیا۔
متاثرہ بچی کے والدین نے ملزم کی جانب سے ہراساں کرنے اس حوالے سے امریکی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی، جس کی تحقیقات ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی اے کو یہ کیس بھیجا، جنہوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش کے دوران اقبال جرم کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا کہ آیا ملزم کو ایف بی آئی کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button