Breaking NewsEducationتازہ ترین
الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے والے ٹیچرز بحال
الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اساتذہ کو تنبیہہ نوٹس کے بعد بحال کردیا گیا۔
بتایا گیاہے کہ ملتان میں 30 اساتذہ نے الیکشن ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر ان کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی گئی، مگر محکمہ سکولز ملتان نے ان کو وارننگ لیٹر دیکر ڈیوٹی پر دوبارہ بحال کردیا ہے ۔