Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اٹھانوے فیصد سے زائد اساتذہ نے ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کردیا

اٹھانوے فیصد سے زائد اساتذہ نے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کردیا۔

محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی جانب سے ٹیسٹ نہ دینے پر مشکلات کا سامنا ہے، ابھی تک ٹی این اے ٹیسٹ میں صوبہ بھر سے صرف 4100 اساتذہ نے شرکت کی۔

صوبہ بھر میں اساتذہ کی تعداد 3 لاکھ چھبیس ہزار ایک سو ہے، امتحان کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود تاحال 3 لاکھ بائیس ہزار اساتذہ نے ٹیسٹ نہیں دیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے امتحان نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، کارروائی کرتے ہوئےسینکڑوں سکول سربراہان اور اساتذہ کو معطلی کے آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں اور انھیں 7 روز میں محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

معطل ہونیوالوں میں زیادہ تر اساتذہ یونین کے عہدیدار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button