ملتان کے دو بڑے پارکوں میں 20 نئے جھولے لگانے کا فیصلہ

پی ایچ اے ملتان نےشہر کے دو بڑے پارکوں میں 20 نئے جھولے لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ 14پارکوں میں سائیکل اسٹینڈ اور 11پارکوں میں کینٹینز کی نیلامی بھی کی جا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے شاہ شمس پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ نیلامی سے ادارے کی سیلف انکم میں بھرپور اضافہ ہوگا۔ادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔
بڑے پارکوں میں جھولوں کی نیلامی سے نہ صرف ادارے کو انکم حاصل ہوگی، بلکہ شہر میں عوام کو سستی تفریح بھی حاصل ہو گی۔
سکریپ کی نیلامی کے بعد جھولوں کی تنصیب خوش آئند عمل ہے۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ 14بڑے پارکوں میں اسٹینڈز سے عوامی شکایات کے ازالے میں مدد ملے گی۔
سائیکل۔موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی سیکورٹی کے لیئے پی ایچ اے ملتان نے احسن اقدام اُٹھایا ہے۔پارکوں میں آنے والے افراد کو سیکورٹی کے خدشات نہیں ہو ں گے۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ 11پارکوں میں کینٹینز کی نیلامی سے عوام کی تفریح دوبالا ہو جائے گی۔پارکوں کے اندر عوام الناس کو مناسب ریٹ پر معیاری اشیاء کی سہولت موجود ہوگی۔اس اقدام سے ادارہ دن دُگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔
جھولوں کی نیلامی 26-07-2022 کینٹینز کی نیلامی 25-07-2022 اور اسٹینڈ کی نیلامی 25-07-2022 کو پی ایچ اے ہیڈ آفس میں ہوگی۔


















