سید عاطف زیدی کو ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات ہائیڈرویونین ملتان مقرر کر دیا گیا
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے میپکو ریجن کے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی تائید اور نامزد کرنے پر سید عاطف زیدی کو ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونین کی ترقی اور مزدوروں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے میپکو اتھارٹی کے ساتھ مل کر مزید محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں۔
ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر،ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد،ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ،ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ نوٹیفکیشن دیا، مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میاں محمد علیم،چوہدری اظہر،چوہدری شاہد،مظہر عباس،راو قیصر،عمیر بلوچ،راؤ عدنان و دیگر عہدیداران موجود تھے۔اس موقع پر عاطف زیدی نے خورشید احمد،محمد اسامہ طارق،نوشیر خان میپکو کے ریجنل قائدین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ جس قائدین کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔




















