Breaking NewsSportsتازہ ترین
سید ساجد شاہ بخاری ضلعی سیکرٹری آسڑیلین فٹبال لیگ مظفر گڑھ وفات پا گئے

ضلع مظفر گڑھ کی ہر دلعزیز سپورٹس شخصیت ضلعی سیکرٹری آسڑیلین فٹبال لیگ سید ساجد شاہ بخاری وفات پاگئے، مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔
مرحوم کی سپورٹس کے شعبہ میں گرانقدر قابل تحسین خدمات تھیں۔ مرحوم نے ضلع مظفر گڑھ میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لیے بے لوث کام کیا۔
مرحوم کی اچانک وفات پر صدر اے ایف ایل سردار طارق خان سیکرٹری چوہدری ذوالفقار۔صدر ساوٴتھ پنجاب۔محمد جمیل کامران۔سیکرٹری مبارز حسن۔مصدق حنیف۔قیصر جاوید۔حسن جمیل۔افتخار ٹھاکر۔بلال حنیف۔محمد باسط۔محمد حسن شاہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی خصوصی دعا بھی کی۔




















