Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیدہ نوبیا زہرہ کا پبلک ڈیفنس آج 15 ستمبر کو ہوگا

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگلش کی پی ایچ ڈی سکالر سیدہ نوبیا زہرہ کا پبلک ڈیفنس آج 15 ستمبر کو ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شعبہ انگلش کی پی ایچ ڈی سکالر سیدہ نوبیا زہرہ کا مجلسی دفاع کی تقریب آج کچہری کیمپس میں منعقد ہوگی۔
ان کے مقالے کا عنوان "سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تناظر میں پاکستان چین اور بھارت کے سفارتی مکالموں کا جذباتی تجزیہ” ہے۔
تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی، تقریب صبح 11 بجے شروع ہوگی۔




















