Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

میپکو سپورٹس کمپلیکس میں تیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی تقریب

میپکو سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس ملتان میں خان ٹائیگر تیکوانڈو اکیڈمی کے ییلو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹیسٹ کے ایگزامینر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ثاقب خالد اور انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کوچ ناصر شاہ تھے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی میپکو کے سیکرٹری سپورٹس انجینئر رانا تنویر احمد صاحب،سید قیصر عباس نقوی ، سہیل بھٹی ( اور محمد سہیل احمدصاحب تھے۔

جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی نے ییلو بیلٹ سرٹیفیکیٹساور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

گرلز میں فاطمہ الزہراء اور زوہا سہیل نے ییلو بیلٹ اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔
جبکہ بوائز میں(1) سعد تنویر(2)محمد علی نقوی(3) آیان خلیق(4) کونین احمد (5)رافع بن وقار (6)محمد احمد (7)تیمور احمد (8)محمد احمد (9)محمد عثمان (10)حمزہ قمر کیانی اور(11) محمد موسیٰ راشد نے کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ پاس کیا۔
آخر میں سیکرٹری سپورٹس رانا تنویر احمد نے انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کوچ آصف علی شاہ اور نبیل قمر کیانی کو بہترین کوچ کا ایوارڈ دیا، اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو سپورٹس کمپلیکس میں تیکوانڈو اکیڈمی کا مقصد ملازمین کے بچوں کو انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کوچ کے زیر نگرانی سیلف ڈیفنس سیکھانا اور معاشرے کا اچھا شہری بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button