Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع ملتان کا انتخابی اجلاس، ڈاکٹر محمد بنیامین ضلعی صدر اور ڈاکٹر رانا قمر عباس سٹی صدر منتخب

تنظیم اساتذہ ضلع ملتان کے نئے ذمہ داران برائے سیشن 2025-27 کے انتخاب کے لیے خصوصی اجلاس ناظمِ انتخاب و صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے نصف سے زائد ارکان نے شرکت کی۔

جن میں ڈاکٹر محمد بنیامین، چوہدری غلام فرید، ڈاکٹر علی شان، ڈاکٹر عبداللہ بن عمر، ڈاکٹر رانا قمر عباس، ڈاکٹر عبدالرزاق، اختر محمود چیمہ، ڈاکٹر زاہد سرور، ڈاکٹر محمد ساجد، لیاقت حسین، حافظ ذیشان شبیر، حافظ زبیر بلوچ، ملک عنایت اللہ، محمد یوسف اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بذریعہ خفیہ رائے شماری آئندہ سیشن کے لیے عہدیداران منتخب کیے گئے، صدر ضلع ڈاکٹر محمد بنیامین،صدر ملتان شہر ڈاکٹر رانا قمر عباس ،نائب صدر ضلع،ڈاکٹر علی شان،سیکرٹری ضلع،ڈاکٹر عبداللہ بن عمر،جوائنٹ سیکرٹری ضلع،ملک عنایت اللہ،سیکرٹری مالیات،لیاقت حسین،سیکرٹری نشر و اشاعت،حافظ ذیشان شبیر جبکہ ارکانِ ضلعی انتظامیہ میں ڈاکٹر عبدالرزاق، ملک خضر حیات اور محمد افضل خان شامل ہیں، صدر ملتان شہر ڈاکٹر قمر عباس منتخب ہوئے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام نو منتخب عہدیداران سے صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال نے حلف لیا۔اس موقع پر انہوں نے نو منتخب ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان تعلیمی و اخلاقی اقدار کے فروغ اور اساتذہ کے وقار کی بحالی کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی۔

اجلاس کا ماحول خوشگوار، منظم اور تنظیمی جذبے سے بھرپور رہا۔ شرکاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے تنظیمی کاموں کے فروغ اور تعلیمی خدمات کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button