Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تارا گروپ کی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر آصف کو مبارک باد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز کو تیسری بار وائس چانسلر تعینات ہونے پر تارا گروپ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر آصف علی کو وائس تعینات کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس اقدام سے صنعت اور جامعات کے درمیان روابط اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے زرعی شعبے کی ترقی اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں کپاس کی بحالی کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔

ان کا مذی کہنا کہ بہاولپور کو کپاس زون قرار دیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ پیداوار میں اضافے، لاگت میں کمی اور زرعی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تارا گروپ چولستان یزمان میں چھ ہزار ایکڑ رقبے پر کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ تحقیق و ترقی اور بیجوں کی پیداوار پر کام کر رہا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ وقت کی اہم ضرورت ہے اور دنیا بھر میں یہ ماڈل کامیاب ثابت ہو چکا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے تارا گروپ کی زرعی شعبے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحقیق و ترقی اور نئے بیجوں کی تیاری پر ان کی سرمایہ کاری لائق تحسین ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اور ان کی ٹیم زرعی شعبے کی ترقی، بالخصوص جنوبی پنجاب میں کپاس کی صنعت کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد، چیف سائنٹسٹ تارا اور ناصر شاہ ڈائریکٹر تارا بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button