Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈان لیکس کے اہم کردار وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

ڈان لیکس کے اہم کردار طارق فاطمی وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر کردیا، طارق فاطمی ڈان لیکس اسکینڈل کے مرکزی کرداروں میں سے ایک تھے۔
طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی خارجہ امور تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ ڈان لیکس پر 2016 میں انہیں اسی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

















