Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائمری سکولوں میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا

پرائمری سکولوں کے انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کو ٹیسٹ لینے کافیصلہ کیاگیا ہے۔
ٹیسٹ قائداعظم اکیڈمی اور برٹش کونسل کے مابین 30 مارچ کو طے پانے والے معاہدہ کے تحت لیا جائے ۔
ٹیسٹ کا مقصد پرائمری سکولز کے اساتذہ کا انگریزی زبان پر عبور کا جائزہ لینا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق پانچ اضلاع سے 470 پرائمری اساتذہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا ۔
جس میں ملتان کے 77لاہور کے 140 اساتذہ شامل ہوں گے ۔
مذکورہ اضلاع میں سیالکوٹ،فیصل آباد اور روالپنڈی شامل ہیں۔
ٹیسٹ دینے والے اساتذہ کو ایک ہزار روپے ٹریول الاؤنس دیا جائے گا۔تمام اضلاع میں 12 اور 19 جون کو ٹیسٹ لیا جائے گا۔
برٹش کونسل نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ٹیسٹ کے روز اساتذہ کی حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔




















