Breaking NewsEducationتازہ ترین
ٹیچر کا روزے دار چوتھی کلاس کی طالبہ پر تشدد؛ زخمی کردیا، ہیڈ مسٹریس کا کارروائی کرنے سے انکار

ملتان : گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوڑے والا کی ٹیچر مس عابدہ نے طالبات پر تشدد کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، روزے دار طالبات کو مار پیٹ معمول بن گئی ہے۔
ایک روز قبل بھی سکینہ بتول اور دیگر طالبات کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
سات اپریل کو بچی زخم اوربخار کی وجہ سے سکول نہ جاسکی، کل درباہ گئی تو اس کو الٹا لٹا کر چھڑیوں سے مارا، جس کی وجہ سے اس کا ہاتھ زخمی ہوگیا ۔
جب ہیڈ مسٹریس کے پاس شکایت لیکر گئے تو والدین کی بڑی تعداد موجود تھی، مگر ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ وہ چھٹیوں پر ہیں، وہ آئیں گی تو ایکشن لیں گی۔
جس کی وجہ سے طالبات اور والدین میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے، اور ٹیچر کے خلاف کارورائی کی جائے۔


















