Breaking NewsEducationتازہ ترین
بینک سسٹم میں خرابی : سکول اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل سکیں

ملتان اور مضافات میں قائم سکولوں کے اساتذہ کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں ، جس کے بعدیہ افواہ پھیل گئی کہ خزانے میں پیسے ختم ہوگئے ۔
جس کے بعد محکمہ سکولز متحرک ہوگیا، جس کے بعٹدیہ بات سامنے آئی کہ صرف ایک بینک پنجاب بینک کی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے تنخواہیں تاخیر کاشکار ہیں، جبکہ دوسرے تمام بینکوں سے تنخواہیں جاری ہوچکی ہیں۔
محکمہ سکولز حکام کاکہنا ہے کہ آج سو فیصد تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ۔



















