Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کو کورونا کی چھٹیوں میں ملنے والا کنوینس الاؤنس واپس جمع کروانے کا حکم

جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سکول سربراہوں کو ہدایت دی کہ اساتذہ سے فوری کنوینس الاؤنس لیکر واپس جمع کروائیں، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
سربراہان نے تصدیق کی ہے کہ کرونا کی چھٹیوں میں اساتذہ کو کنوینس الاونس ملتا رہا، محکمہ خزانہ نے چھٹیوں میں اساتذہ کی تنخواہ سے کنوینس الاؤنس نہیں کاٹا تھا، ملنے والا کنوینس الاؤنس ہر صورت واپس کرنا ہوگا جبکہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ادا شدہ کنوینس الاؤنس واپس لینا ناانصافی ہے، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
کم از کم چار برس پرانے کنوینس الاونس کو واپس لینا اساتذہ پر معاشی دباؤ بنے گا، مہنگائی کے دور میں اساتذہ سے کنوینس الاونس واپس لینا ظلم ہے ۔




















